13 فروری، 2026، 12:52 PM

کسی بھی فوجی مہم جوئی کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا، شمخانی

کسی بھی فوجی مہم جوئی کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا، شمخانی

ایرانی ڈیفنس کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، کسی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نیشنل ڈیفنس کونسل کے سربراہ علی شمخانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کا جواب سخت، مناسب اور فیصلہ کن ہوگا۔

قطر کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے اور اس پر کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔ 

انہوں نے کہا صہیونی حکومت براہ راست امریکی حمایت کے بغیر کسی بڑی کارروائی کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

شمخانی نے زور دیا کہ ایران کی عسکری تیاری کی سطح بلند ہے اور کسی بھی غلط اندازے کی قیمت بہت بھاری پڑسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے استحکام اور سلامتی کو متاثر کرنے والی سرگرمیوں سے گریز ہی تمام فریقوں کے لیے دانشمندانہ راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات حقیقت پسندانہ انداز میں اور غیرمعقول مطالبات کے بغیر آگے بڑھیں تو مثبت سمت اختیار کرسکتے ہیں اور تمام فریقوں کے مفادات کو پورا کرسکتے ہیں۔

شمخانی نے واضح کیا کہ خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کا مقصد سیاسی عمل کو تقویت دینا اور کشیدگی میں کمی لانا ہے، کیونکہ موجودہ سکیورٹی صورتحال نہایت پیچیدہ ہوچکی ہے اور مؤثر ہم آہنگی کے خصوصی نظام کی متقاضی ہے۔

News ID 1938029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha